سٹی42: مغلپورہ کے علاقے میں لڑکی پر فائرنگ کا معاملہ، گنج بازار راہ چلتی لڑکی پر فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم قتل کا اشتہاری نکلا۔ مبینہ ملزم نے ہیڈ کانسٹیبل اور اسکے دوست کو قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے لڑکی گنج بازار میں راہ چلتی لڑکی پر فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم قتل کا اشتہاری نکلا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مبینہ ملزم ملک عمران نے گزشتہ سال ہیڈ کانسٹیبل اور اسکے دوست کو قتل کیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور اشتہاری ہے۔
گزشتہ روز فائرنگ سے 22 سالہ ماہم زخمی ہوگئی تھی جو تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ مغلپورہ پولیس نے لڑکی کے بھائی عادل سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامزد ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ملزم سے دوستی تھی اور ناراضی پر ملزم نے فائرنگ کی۔