پنجاب حکومت نے بیوپاریوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

24 Mar, 2021 | 02:24 PM

Arslan Sheikh
Read more!

علی رامے: پنجاب حکومت مویشی منڈیوں میں جانوروں کی داخلہ فیس بڑھانے کو تیار، مویشی منڈیوں میں گائے، بکرا بھیڑ اور بھینس کی داخلہ فیس بڑھائی جائے گی۔

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 33 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت نے غریب عوام کیلئے چکن کے بعد بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے۔ پنجاب حکومت مویشی منڈیوں میں جانوروں کی داخلہ فیس بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں گائے، بکرا، بھیڑ اور بھینس کی داخلہ فیس بڑھائی جائے گی۔ منڈی میں مویشی کی داخلہ فیس بڑھنے سے گوشت کے نرخ بڑھیں گے۔

جانور کی انٹری فیس 191 سے 458 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں فی جانور کی داخلہ فیس بڑھے گی۔ محکمہ بلدیات نے مجوزہ بزنس پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کردیا ہے جبکہ لاہور میں سالانہ فیس سے 4 ارب کا ریونیو جمع کرنے کا ہدف مقرر ہوگا۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے اہم فیصلےکرلئے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کو پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے کا سافٹ وئیر بنانے کا ٹاسک دے دیا ۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ڈی سیز، ایڈیشنل کمشنرز، اے ڈی سی آرز ، اے سیز اور پی آئی ٹی بی افسران نے شرکت کی ۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی تعداد کم ہے، اس کو بڑھائیں گے۔ کوئی مجسٹریٹ اپنی مکمل شناخت کے بغیر پرائس چیکنگ نہیں کرے گا۔  پرائس مجسٹریٹس کے نام،نمبر،علاقہ، متعین مدت کیساتھ مشتہر کیے جائیں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ دکانوں کی چیکنگ ضروری ہے۔مجسٹریٹس کو مارکیٹس مختص کی جائیں۔ کمشنر لاہور نے پرائس مجسٹریٹس کیلئے سافٹ ویئر اور پرائس چیکنگ کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔   

مزیدخبریں