زیادتی کی شکار لڑکی نے ملزم کو پہچاننے سے انکار دیا

24 Mar, 2021 | 01:00 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:پانچ سال بعد زیادتی کی شکار لڑکی اپنے ابتدائی بیان سے منحرف، یہ میرا ملزم نہیں ہے زیادتی کا شکار لڑکی نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق5 سا ل بعد زیادتی کی شکار لڑکی نے اپنا بیان تبدیل کر لیازیادتی کا شکار لڑکی بیان قلمبند کرانے سیشن عدالت پہنچی تو اس نے ملزم کو پہنچاننے سے انکار کر دیا
 اور عدالت کو بتایا کہ یہ میرا ملزم نہیں۔ 
ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موکل نے کیس پر سماعت کی 5 سال بعد طیبہ اپنے ابتدائی بیان سے منحرف ہو گئی،لڑکی نے عدالت میں رکشہ ڈرائیور کی شناخت سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ ملزم ذیشان کوبری کر دیاجائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور ذیشان پر طیبہ سے زیادتی کا الزام تھا،عدالت نے کیس میں مزیدکارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں