سٹی42: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، 2 افرادجاں بحق ،آگ اس وقت لگی جب فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور گہری نیند سو رہے تھے۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جب فیکٹری میں آگ لگی تو مزدور سو رہے تھے۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بجھادی۔ پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا اورآتشزدگی واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ آگ لگنے کے ایسے واقعات میں جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں وہیں مالی نقصان بھی ہوتاہے ۔قبل ازیں حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کے سبب اربوں کا نقصان ہو گیا تھا۔