فیروز پور روڈ پر ہزار بیڈ کے ہسپتال کا نقشہ تیار

24 Mar, 2021 | 09:16 AM

Sughra Afzal

فیروز پور روڈ (علی رامے) لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کی طرز پر 16 منزلہ ہسپتال بنے گا، ایک ہزار بیڈز پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئے جدید طرز کا نقشہ تیار، تخمینہ نو ارب 69 کروڑ روپے لگایا ہے۔

پنجاب حکومت لاہور میں 124 کنال رقبے پر ایک ہزار بیڈز پر مشتمل جنرل ہسپتال تعمیر کرنے جارہی ہے، ابتدائی طور پر منصوبے کی تعمیر کا کام انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سونپا گیا، اتھارٹی نے لاہور میں نئے جنرل ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ نو ارب 69 کروڑ روپے لگایا ہے جبکہ ابتدائی طور پر تیار کردہ نقشے کے مطابق لاہور میں ایک ہزار بیڈز کے ہسپتال کیلئے بلندوبالا عمارت بنائی جائے گی، سولہ منزلہ عمارت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

  ہسپتال کا پہلا فلور ایمرجنسی کیلئے مختص ہوگا۔ منصوبے کے مطابق ہسپتال میں 400 جنرل بیڈز، 400 کارڈیالوجی، 200 بلڈ، انفلیشن ڈیزیز کیلئے مختص ہوں گے، جنرل اور کارڈیک وارڈ کی ایمرجنسی میں 80 بیڈز مختص ہوں گے، کارڈیک میں 36 پرائیویٹ رومز اور پچاس وارڈز بنائیں جائیں گے جبکہ جنرل میں 48 پرائیویٹ رومز اور 52 وارڈز ہوں گے۔

آئی ڈیپ اتھارٹی نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر نقشے کی تفصیلات حکومت کو پیش کردی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کوویڈ کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں ا ضافہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں