400 قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کی تجویر

24 Mar, 2020 | 07:00 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) کیمپ جیل میں قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق کا معاملے پر سیکریٹری ہیلتھ کا کیمپ جیل کا دورہ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل بیمارقیدی کے ساتھ رہنے چارسوسے زائدقیدی اورجیل ہسپتال میں علاج کرنے والے اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کروانے کے بارے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بتیس سالہ قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق پرہسپتال منتقل کیا تھا جس کے بعد سیکریٹری صحت کیپٹن رعثمان نے کیمپ جیل کا دورہ کیا ہے جہاں پرسپرنٹنڈنٹ نے بیمارقیدی کے ساتھ بیرکس میں رہنے والے چار سو سے زائد قیدیوں اور جیل ہسپتال میں تین روزعلاج معالجہ کرنے والے عملہ کاکرونا ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے تجویزدی ہے جبکہ سیکریٹری ہیلتھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسے تمام قیدیوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم جیل میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے حالات بگڑنے کا خدشہ ہے۔

لازمی پڑھیں:کیمپ جیل کے قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق

مزیدخبریں