اہلکاروں اور افسران کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب

24 Mar, 2020 | 06:22 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک)آئی جی پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اہلکاروں اور افسران کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی اولاہور سمیت صوبے بھر کے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ افسران اپنے اضلاع میں اہلکاروں کے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں رپورٹ آئی جی آفس کو بھجوائیں۔ ضلعی افسران رپورٹ میں اہلکار کا نام اور ہسپتال جہاں سے اس کی رپورٹ آئی بھی بتانے کے پابند ہوں گے۔اگر کسی ضلع میں اہلکار یا افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جائے تو فوری ڈیوٹی سے ہٹا کر اس کا علاج کروایا جائے۔

مزیدخبریں