رضوان نقوی: ایف بی آر نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز و سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
جنوری کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس فروری جبکہ فروری کے گوشواروں کی آخری تاریخ پچیس مارچ مقرر کی گئی تھی۔
سیکنڈ سیکرٹری خالد محمود نے پندرہ اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔