لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خصوصی ڈیسک قائم

24 Mar, 2020 | 03:16 PM

Shazia Bashir

اکمل سومرو: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے طالبات و اساتذہ کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے، طالبات کی رہنمائی کیلئے کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار آفس کو روزانہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو پاپند بنایا ہے کہ وہ طالبات کو تمام تر ضروری معلومات بذریعہ فون، ای میل فراہم کریں۔ اس ضمن میں فنانشل ایڈ اور تنخواہوں سے متعلق خازن عبد الغفار علی،  امتحانات اور ڈگریوں سے متعلق معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ مغل کی ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے۔

داخلوں سے متعلق معلومات کیلئے ڈپٹی رجسٹرار شاہد جمیل، سیکیورٹی امور کیلئے اسٹیٹ آفیسر شیخ غیاث الدین، ہاسٹل امور کیلئے چیف وارڈن ڈاکٹر محسنہ کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا کی ہدایت پر طالبات اپنے مسائل کیلئے ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز بشری ندیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا ہے کہ لاہور کالج نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی ہیں اور طالبات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے خصوصی ڈیسک پر تمام معلومات دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں