کورونا وائرس، ضلعی اور تحصیل سطح پر قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ

24 Mar, 2020 | 02:38 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) کوروناوائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق ایس ڈی اے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو 110 ملین جبکہ اضلاع کو 10 ملین کی گرانٹ جاری کردی جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارہ گھنٹے کے نوٹس پر کسی بھی ضلع یا تحصیل لیول پر نئے قرنطینہ سنٹرز بنائےجاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق قرنطینہ میں مقیم متاثرین کو ملتان، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں راشن تقسیم کا فارمولا واضع کیا جا چکا ہے، کورونا وائرس سےبچاؤ کیلئےپرسنل پروٹیکشن سازوسامان کو یقینی بنایا جاچکا ہے، لاک ڈاؤن کےطویل ہونے پر فوڈ سپلائی کو جاری رکھنے کیلئے محکمہ خوراک کیساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 

مزیدخبریں