لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 59  ہوگئی

24 Mar, 2020 | 02:32 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال سنگین، مزید 8 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت، مبتلا لاہوریوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی، ترجمان پرائمری ہیلتھ کی پنجاب بھر میں 265 مریضوں کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال سنگین ہو گئی، مزید 8 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت نکل آیا، مبتلا لاہوریوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی، ترجمان پرائمری ہیلتھ  نے پنجاب بھر میں 265 مریضوں کی تصدیق کردی ہے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  پنجاب حکومت نےکل سے 14 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹورز، سبزی، کریانہ اور دودھ کی دکانیں کھلیں گی, ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 265 کنفرم مریض ہیں جن میں 177 زائرین، 52 لاہور، 2 ملتان، 3 راولپنڈی اور 4 گجرات شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق

 گزشتہ روز  کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق میں سامنے آ ئی جس کے مطابق 2 ادویات کلوروکین اور ازتھرومائی سین کا استعمال کورونا وائرس کا شکار  مریضوں کے لئے موثر ہے،اس حوالے سےمعروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کا کہناتھا کہ چین اور امریکہ میں ہونے والے تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ادویات کا استعمال کرنے سے سو فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں تاہم ان ادویات کا استعمال ڈاکٹرکی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 864 سے بھی دیادہ ہوگئی، سندھ میں 394، پنجاب میں 265، بلوچستان میں 110 مریض، خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔


 

مزیدخبریں