ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹس،اداروں پرنوازشات،50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ

مارکیٹس،اداروں پرنوازشات،50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)پنجاب میں کررونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کا معاملہ، پنجاب حکومت نے50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث کیے جا نےوالے لاک ڈاون کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں ماہانہ امداد احساس پروگرام کےتحت دی جائے گی ،متعلقہ ضلعی افسران امداد لینے والوں کی فہرست تیار کریں گے جبکہ ضلعی افسران کی ٹیم کیش کی صورت میں پیسے پہنچائے گی۔

ذرائع کاکہناہےکہ اکنامک پیکج کے تحت ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کےلئےمعاف کیا جائے گا، پنجاب کے سکولز کی فیسوں میں 50فیصد کٹوتی جبکہ پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئےرعایتی وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بجلی کے بلوں سےمتعلق فیکٹریوں ، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بلز کو ایک سال کے بلز میں تقسیم کرکے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کیلئے 12ارب رکھے گئے ہیں ،اس رقم سے ادویات کی خریداری، ماسک ، وینٹی لیٹرز سمیت دیگر ضروری اشیاءکی خریداری کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer