(سٹی42)وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئےشہید ہونے والےڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا،قوم کا ہر فرد ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئےشہید ہونے والےڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی،، ڈاکٹر اسامہ ریاض جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیں،قوم کا ہر فرد ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے تھے، گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے، ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے،گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیاگیا۔
علاوہ ازیں امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کورونا وائرس کے مریضوں کا جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔