ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے بر ی خبر

لیسکو کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے بر ی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے لیسکو نے سیبٹرل کسٹمر سروسز سینٹر کوئینز روڈ کو کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بند کر دیا، کمرشل و صنعتی صارفین سرکل سطح پر بننے والے عارضی سینٹرز سے بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع حاصل کر سکیں گے۔   

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے لیسکو نے سینٹرل کسٹمر سروسز سینٹر کو جزوی بند کر دیا گیا ہے، کمپنی کے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے کسٹمر سروسز سینٹر مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔

 صرف گھریلو صارفین اپنے بلوں کی تصحیح اور اقساط کروا سکیں گے، لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے سرکل سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، کمپنی کے ناردرن سرکل کے کمرشل اور صنعتی صارفین سرکل آفس سگیاں سے رجوع کریں گے۔

 جبکہ سینٹرل سرکل کے صارفین شاہ پور ڈویژن آفس چوہنگ میں جائیں گے، اسی طرح ایسٹرن سرکل کے صارفین شالامار میں سرکل آفس سے رجوع کریں گے جبکہ ساوتھ سرکل کے صارفین کوٹ لکھپت ڈویژن میں اپنے معاملات درست کروا سکیں گے۔

 لسکو میں تمام سرکلز میں کمرشل افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، کمرشل و صنعتی صارفین مذکورہ دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکیں گے، کسٹمر سروسز سینٹر میں صارفین کے رش سے بچنے کے لئے سرکل سطح پر کام شروع کیا گیا ہے۔

 مقررہ تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ دیں گے، سرکل سے کمرشل افسران توسیع کروانے والے صارفین کی فہرست لیسکو چیف کو دیں گے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer