(سٹی42)شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 249 ہوگئی،سیکیورٹی اہلکاروں نےکورونا کے مریض کو ہسپتال داخل کروانے کی بجائے بھگانے والا مالک مکان گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کالونی میں گھریلو ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،مالک مکان نے ملازم کو ہسپتال کےجانے کی بجائے گھر وہاڑی بھیج دیا،گھریلو ملازم کو وہاڑی سے پکڑ کر آئسولیشن وارڈ داخل کروا دیا گیا
محکمہ صحت اورپولیس نے مریض کے اہلخانہ کو فوری قرنطینہ منتقل کر دیا،سکیورٹی اہلکاروں نےمالک مکان گرفتار کرلیا,پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملازم لاہور سے 2 بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا، متعدد افراد سے ملتا رہا،کورونا کے مریض کو بھگانے کرچھپانے کا پہلا مقدمہ درج کرلیا،واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں جان لیواکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاک فوج کو تعینات کردیا گیاہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب میں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں دو ہفتے کیلیے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 6 اپریل تک تمام شاپنگ مالزبندرہیں گے،سبزی منڈی اورکریانہ سٹورز کھلے رہیں گے، فوڈسپلائی چین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔