گورنر نے پنجاب ٹیلی میڈیسن کال سنٹر کا افتتاح کردیا

24 Mar, 2020 | 11:20 AM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ) گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ” پنجاب ٹیلی میڈیسن کال سنٹر “ کا افتتاح کر دیا،

 افتتاح کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ڈاکٹر خالد مسعود نے کال سنٹرز میں دی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ایک ہفتہ میں پنجاب بھر میں 25سے زائد مزید ٹیلی میڈیسن کال سنٹرز کام شروع کر دیں گے۔

  گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹر میں روزانہ 30 سے زائد ڈاکٹرز موجود ہوں گے، اس وقت لاہور میں 6 ٹیلی میڈیسن سنٹرز کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس ٹیلی میڈیسن سنٹرز کیلئے 3 ہزار سے زائد ڈاکٹر جسٹرڈ ہوچکے ہیں،  عوام کی بھر پور ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کر یں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹر بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں