جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات

24 Mar, 2020 | 11:06 AM

Sughra Afzal

 (علی ساہی) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد چھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہوگئی، سندھ میں 394، پنجاب میں 242، بلوچستان میں 110 مریض، خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 کیمپ جیل کے قیدی میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوگئی ہے،    آئی جی جیل خانہ جات جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے قیدیوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں لاہورسمیت پنجاب کی43 جیلوں میں موجود 45 ہزار سے زائد قیدیوں کے لیے60  ہزار ڈیٹول صابن اور نئے آنے والے قیدی کو چیک کرنے کیلئے تھرمل میٹر مانگے گئے ہیں۔

بیرکس میں سپرے کے لئے کلورین، قیدیوں اور عملے کے لئے گلوز اور ماسک جبکہ جیل کے اندر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین اور ڈاکٹرز کے لیے خصوصی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں