55 سالہ شخص جاں بحق، لاش مردہ خانے منتقل

24 Mar, 2020 | 10:47 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈیفنس روڈ پر گھر کی چھت پرکرنٹ لگنے سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر گھر کی چھت پرکرنٹ لگنے سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو  1122 کے اہلکار، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،  55 سالہ چاند خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب  جوہرٹاؤن کے نجی ہوٹل میں 65 سالہ شخص پرسرار طور پر جاں بحق ہوگیا،  پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے  منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقے میں گوجرانوالہ کا رہائشی 65 سالہ اصغر بیوی کے ہمراہ نجی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، 4 روز قبل شازیہ اوراصغر نے ہوٹل کا کمرہ کرایہ پر لیا تھا گزشتہ روز ہوٹل انتظامیہ نے صفائی کے لیے کمرہ کھولا تو دیکھا کہ کمرے میں اصغر کی لاش پڑی ہے جبکہ اس کی بیوی کمرے سے غائب ہے۔

  ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ اصغر کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کی تحقیقات کیں جائیں گی۔

تاہم اس سے پہلے کوئی حتمی دلائل نہیں دیے جاسکتے جبکہ اس کی بیوی کی تلاش بھی کی جارہی اس کے سامنے آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

             

مزیدخبریں