برابری پارٹی پاکستان کا مہنگائی اور بےروزگاری کیخلاف مظاہرہ

24 Mar, 2019 | 10:10 PM

Arslan Sheikh

( عثمان خان ) برابری پارٹی پاکستان کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن، دھاندلی اور نوازشریف و شہبازشریف چور کے نعروں پر سیاست کی، آرٹیکل 3 کے تحت ریاست روزگار دے۔

لاہور پریس کلب کے باہر برابری پارٹی پاکستان نے بے روزگاری اور غربت کے خلاف احتجاج ریلی نکالی، اس موقع پر چیئرمین بی بی پی جواد احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تین نعروں پر اپنی سیاست کی تعمیر کی جو کرپشن دھاندلی اور صرف نواز شریف اور شہباز شریف چور کے نعروں پر تھی۔

جواد احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا اصل مسئلہ غربت بیروزگاری ہے 3 کروڑ بچے سکول نہیں جاتے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست آرٹیکل 3 کے تحت روزگار دے۔

مزیدخبریں