"ن لیگ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے"

24 Mar, 2019 | 03:24 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب داکٹر یاسمین راشد کاکہناتھاکہ  نوازشریف کا بدسلو کی کا الزام لگانا سراسر غلط ہے ان کو ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیاجارہا نوازشریف کو کوئی پرابلم ہے تو بتائیں علاج کروائیں گے،ان کاکہناتھاکہ لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کرکےرپورٹ بدلنےکی کوشش کی گئی،نوازشریف کے گردے میں پتھری بھی ہے،نئی رپورٹ بھی آئے گی ان کہ گردے کا ہمیشہ سے مرض رہاہے۔

 وزیرصحت پنجاب کا کہناتھاکہنوازشریف کے ساتھ سوتیلایا غلط سلوک نہیں کیا جارہا ، وہ جبراضی ہو جائیُں گے تو ہسپتال میں لے جائیں گے، ان کا مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ن سیاسی طورپر زندہ رہنے کےلئے احتجاج کررہی ہے۔

مزیدخبریں