(سٹی 42) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی 1620 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا، ملزمان سے27 پسٹلز،2 رائفلز،3 پمپ ایکشن،11 میگزین اور298گولیاں برآمد کی گئیں، منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس سمیت 33بوتلیں شراب برآمد ہوئی، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1482 افراد کی مدد کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکا رپٹرولنگ کو یقینی بنائیں اور دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔