پیپلز پارٹی نے عمران خان کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا

24 Mar, 2019 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں، ان کے بچے ملک سے باہر ہیں یہ اپنا بوریا بستر لپیٹ کر ملک سے چلے جائیں گے، اللہ جانے ان کو کون لے کر آیا۔

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا۔

پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بولے وطن فروش ہمارے بیانیے کو غداری قرار دے رہے ہیں، کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

محترمہ لیگسی کے چیئرمین بشیر ریاض نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بڑا سانحہ تھا، آصف زرداری کردار ادا نہ کرتے تو ان کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا، تقریب سے پیپلز پارٹی کے عزیز الرحمان چن اور عبدالقادر شاہین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں