(سٹی 42) بزدار حکومت کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے حلقے تونسہ میں 102 افراد میں سمال انڈسٹری کے نام پر ایک کروڑ 6 لاکھ روپے تقسیم کردیئے گئے۔
سٹی 42 کو موصول ہونے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ عثمان بزدار کے اپنے حلقے تونسہ میں بغیر بورڈ اور متعلقہ افراد کی منظوری کے 102 افراد میں 1 کروڑ 6 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، بعض افراد کو الگ الگ کرکے 2،2 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے،دستاویزات کے مطابق شہریوں کو فنڈز کشیدہ کاری سنٹر کے نام پر تقسیم کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے فنڈز سے ایک کروڑ سے زائد روپے تقسیم ہوئے ہیں جن کا مقصد چھوٹے صنعتکاروں کے بزنس کو بڑھانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔