(عیشہ خان) بھٹہ چوک کے رحمان ولاز سے مسلم لیگ نون کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی سات روز پرانی نعش گھر سے برآمد، پولیس اور فرانزک ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عسکری الیون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی کے علاقے میں رہائش پذیر یاسمین خان کی ہلاکت کا انکشاف تعفن پھیلنے پر ہوا، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس گھر میں داخل ہوئی تو سابق ایم پی اے مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نےنعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ,پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے یاسمین خان کی پراسرار ہلاکت کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےتفتیش شروع کر دی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رحمان ملک قانون کی گرفت میں آگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے انہیلر اور موبائل فون ملا ہے، لاش سات روز پرانی ہے، ياسمین خان کی گھر میں آخری انٹری 19 مارچ کو ہوئی، فون کالز ریکارڈ کی مدد سے مزید حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔۔۔۔گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری کا ڈرامہ بے نقاب
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یاطبعی موت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تعین ہوگا۔