ٹاؤن شپ: ایورنیو سکول میں تقسیم انعامات کا اہتمام

24 Mar, 2018 | 12:41 PM

جنید ریاض: ایورنیوسکول ٹاؤن شپ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی، چیئرمین یونین کونسل دوسو بتیس اجمل ہاشمی نے پوزیشن ہولڈرز طلبامیں انعامات تقسیم کیے۔

سٹی فوٹی ٹو کے مطابق ٹاؤن شپ میں واقع ایورنیو سکول میں منعقدہ تقریب میں طلباء نے خاکے اور ٹیبلوز بھی پرفام کیے۔ چیئرمین یونین کونسل دوسو بتیس اجمل ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول محمد ولی ، پرنسپل نسیم نوین ، وائس پرنسپل محمد رضوان اور ناصر اقبال بھی موجودتھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات بچوں میں خوداعتمادی پیدا کر نے کا باعث بنتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں