لیگل گروپ کے مہر شہباز سبزہ زار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

24 Jun, 2024 | 11:21 PM

اسوہ فاطمہ :  سبزہ زار ڈیلرز ایسوسی ایشن  کے الیکشن میں لیگل گروپکے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ آج الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ وقت کے دوران صرف لیگل گروپ نے  پانچ لاکھ روپے الیکشن فیس کے ساتھ اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد  مہر شہباز سرور  کو بلامقابلہ صدر سبزہ زار ڈیلرز ایسوسیشن منتخب  قرار دے دیا گیا۔

آج  جو  عہدیدار  بلا مقابلہ منتخب ہوئے ان میں حاجی محمد طارق سرپرست اعلیٰ ، بشارت علی ڈوگر  چئیرمین، رضا المصطفی خان  سینئیر وائس چیرمین، محمد ندیم خان  وائس چیئرمین شامل ہیں۔

حافظ محمد شہباز لیگل ایڈوائزر، سرفراز احمد تارڑ  چیف آرگنائزر، محمد محمود گروپ لیڈر منتخب ہوئے،  عبدالرزاق سینئیر نائب صدر ، میاں لیاقت علی  نائب صدر ، رشید احمد ملک  نائب صدر، مہر محمد عبدالرزاق  نائب صدر، ملک شہباز حسین  نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

شفقت علی جنرل سیکرٹری، کاشف شرافت جوائنٹ سیکریٹری،سمیع اللہ فاروقی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حارث علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

محمد افضل سیکرٹری انفارمیشن، ملک مبارک علی آفس سیکرٹری، محمد عدیل ظفر میڈیا سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔
تمام کارکنوں نے الیکشن میں بلامقابلہ  جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

مزیدخبریں