ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہت شرما نے بابر اعظم کا ریکارڈ چھین لیا

Rohit Sharma, Babar Azam, T20 world cup , T20 format records, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: روہت شرما نے  ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم سے چھین لیا۔
انڈیا کی ٹیم آج آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کے مقابل  آئی تو روہت شرما نے انڈیا کی اننگز کے دوران کئی نئے ریکارڈ بنائے ۔ ان مین سے ایک ریکارڈ   دو سو چھکے مارنے کا بنا، ایک ریکارڈ ورلڈ کپ کی تیز ترین ففٹی کا بنا اور ایک ریکارڈ انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بنا۔ 

ٹی ٹوینٹی فارمیٹ مین سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کا تھا۔ ان کی رنز  سپری پاکستان کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے کے سبب رک گئی ہے جبکہ روہت شرما کو نہ صرف آج کا میچ بلکہ اس کے بعد بھی دو میچ کھیلنے کا موقع ملنے کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں وہ رنز بنانے کی دوڑ میں بابر اعظم سے مزید آگے نکل جائیں گے۔

  بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے۔روہت شرما نے آج کیریئر کی 149 ویں اننگز میں 73 واں رن لے کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا۔

اس کے علاوہ روہت شرما ٹی ٹوٹی انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔