ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ،  34 جج دستیاب، 24 پوسٹیں خالی

Lahore High Court, Judges seniority list, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے سپریم کورٹ میں چلے جانے کے بعد  لاہور ہائیکورٹ کے ججز  کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ  میں ججز کی تعداد کم ہوکر 36 رہ گئی , خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ  کا اضافہ ہو گیا ہے اور باقی  34 ججز کی سنیارٹی میں دو درجہ اضافہ ہو گیا ہے۔ 

نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان خان ججز سنیارٹی لسٹ میں سینئیر موسٹ جج ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کا روسرا نمبر ہے۔ جسٹس مس عالیہ نیلم کا تیسرا ،جسٹس عابد عزیز شیخ کا چوتھا نمبر ہے۔

جسٹس صداقت علی خان سنیارٹی میں پانچویں نمبر آگئے ہیں۔  جسٹس شمس محمود مرزا کا چھٹا، جسٹس سید شہباز علی رضوی کا ساتواں نمبر ہے۔ جسٹس فیصل زمان خان کی سنیارٹی میں 8 واں ،جسٹس مسعود عابد نقوی کا 9 واں نمبر ہے۔ 

جسٹس شاہد کریم سنیارٹی میں 10 ویں ،جسٹس مرزا وقاص رؤف مرزا 11 ویں نمبر پر ہیں۔ ،جسٹس چوہدری محمد اقبال 12 ویں ، جسٹس شہرام سرور چوہدری 13 ویں نمبر پر ہیں۔جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 14 ویں ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 15 ویں نمبر پر ہیں۔جسٹس اسجد جاوید گھرال 16 ویں ، جسٹس طارق سلیم شیخ 17 ویں نمبر پرہیں۔

جسٹس جواد حسن نئی سنیارٹی لسٹ میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔جسٹس مزمل اختر شبیر 19 ویں ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز 20 ویں نمبر پر، جسٹس انوار الحق پنوں 21 ویں ،جسٹس فاروق حیدر 22 ویں ،جسٹس محمد وحید خان 23 ویں نمبر پر ہیں۔

جسٹس رسال حسن سید 24 ویں جسٹس عاصم حفیظ 25 ویں ، جسٹس صادق محمود خرم 26 ویں نمبر پر ہیں۔،جسٹس شکیل احمد کا 27 ویں ،جسٹس احمد ندیم ارشد 28 ویں ،جسٹس محمد ندیم طارق 29 واں نمبر ہے۔جسٹس محمد امجد رفیق ، 30 ویں نمبر پر اجائیں گے،جسٹس عابد حسین چھٹہ 31 ویں ، جسٹس انوار حسین 32 واں نمبر ہے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ 33 ویں ،جسٹس سلطان تنویر احمد 34 ویں ،جسٹس محمد رضا قریشی ،35 ویں پر  آ گئے۔  جسٹس راحیل کامران شیخ 36 ویں نمبر پر آگئے۔