لاہور کے مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد

24 Jun, 2024 | 09:25 PM

سٹی42: شہر  لاہور کے مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت تین افراد  کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

 ترجمان ایدھی کے مطابق ہربنس پورہ پل کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جو کہ نشے کا عادی تھا اور نشہ زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔ دوسری لاش مزنگ ، عابد مارکیٹ کے قریب سے نامعلوم خاتون فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملی جبکہ  ٹاؤن شپ ٹریفک حادثے میں زخمی 50 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی ، پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں ہیں۔ 

مزیدخبریں