سٹی42: خاور مانیکا تشدد کیس , مقدمہ میں نامزد وکیل فتح اللہ کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد وکیل فتح اللہ کی آج درخواست ضمانت منسوخ ہو گئی تھی جس کے بعد وکیل کچہری میں چھپ گیا تھا۔
طویل انتظار کے بعد پولیس کی جانب سے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ نامزد وکیل فتح اللہ کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔