ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کی نا اہلی ، ہسپتال کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

 ڈاکٹرز کی نا اہلی ، ہسپتال کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:حافظ آبادکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا،ڈاکٹرز کی نا اہلی پرخاتون کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو عملے کی  غفلت کے باعث بروقت علاج معالجے کی سہولت نہ ملنے پر خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صبح سے آئے ہوئے تھے کسی نے بات نہیں سنی،طبیعت  خراب ہونے پر عملے نے کہا کہ واش روم لے جاؤ ،خاتون کے شوہر کا کہناتھا کہ واش روم میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی طبی امداد نہ ملی ،ڈاکٹر اور عملہ کہتا ہے کہ دوائیاں بازار سے لاؤ ۔