آئی سی سی ورلڈ کپ، روہت شرما  آسٹریلیا کوروند کر انڈیا کو سیمی فائنل میں لے گئے

24 Jun, 2024 | 07:58 PM

سٹی42:آئی  سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں انڈیا نے  آسٹریلیا کو  24 رنز سےشکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 205 رنز بنائے۔ اس ٹارگٹ کو چیز کرنے میں آسٹریلیا کی ٹیم 14 اوورز تک کامیاب رہی لیکن پندرھویں اوور میں گلین میکسویل کی بڑی  وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کا رن ریٹ نیچے آ گیا اور آخر کار وہ  بظاہر جیتا ہوا میچ  24 رنز سے ہار گئے۔ آج کے میچ کے اہم فیچرز مین روہت شرما کی کیپٹنلی اننگز اور مشیل سٹاک اور  اشدیپ سنگھ کی نپی تلی باؤلنگ تھی۔ مشیل سٹارک کو میچ کے تیسرے اوور میں روہت شرما سے 28 رنز کھانا پڑے اور بعد میں یہ ہی اوور آسٹریلیا کی ہار کا سبب بن گیا۔ اس ہار کے بعد کینگروز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان "اگر مگر" میں پڑ گیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ، روہت شرما  آسٹریلیا کوروند کر انڈیا کو سیمی فائنل میں لے گئے

ٹاس
 آج سینٹ لوئسیا کے گراس اسلیٹ شہر کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم مین ہو رہے اس اہم ترین میچ  میں ٹاس آسٹریلیا کے کیپٹن  مائیکل مارش نے جیتا اور بیٹنگ  کے لئے انڈیا کے کیپٹن روہت شرما کو  آفر کر دی۔ ان کا یہ فیصلہ آخر میں آسٹریلیا کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ انڈین کیپٹن کا ٹاس ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ اگر وہ تاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ آسٹریلیا کو دیتے۔ 
آج کے میچ میں بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار باؤلر مچل اسٹارک کو واپس لایا سٹارک کے چار اوورز مین آسٹریلیا کو 45 رنز پڑے اور  2  وکٹیں ملیں۔ سٹارک کو  45 میں سے 28 رنز صرف ایک ہی اوور میں پرے۔ اس کے بعد انہوں نے تین اوورز میں صرف  17  رنز کھائے لیکن پہلے اوور کے نقصان کو ری کور نہ کر سکے۔

آسٹریلیا سیمی فائنل تک کیونکر پہنچ سکتا ہے

آسٹریلوی ٹیم کو اب سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اب آسٹریلیا کو  گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی کم مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہے۔

بھارت کی اننگز
 بھارت کا آغاز اچھا نہیں تھا، کرکٹ کے مہاتما کا درجہ رکھنے والے اوپنر ویرات کوہلی پانچ ڈوٹ بالز کھیل کر دوسرے اوور میں صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

پہلی  وکٹ گرنے کے بعد روہت شرما نے حیران کن کیپٹنلی اننگز کھیلی اور دوسرے اوور میں  اوپنر ویرات کوہلی کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے اوور میں  مشیل سٹارک کی چھ گییندوں سے 28 رنز  بنا کر ٹیم کو سنبھال لیا ۔ اس کے بعد سے وہ دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کا رن ریٹ  11 تک لے آئے اور خود 41 گیندوں سے  92  رنز بنا کر ایک شاندار سینچری کی تکمیل سے و قدم پیچھے رہ گئے تو سٹارک نے  12 ویں اوور میں ان کی وکٹ گرا دی۔  روہت شرما نے  آج کی  امیزنگ اننگز میں  7  چوکے اور 8 چھکے مارے۔

حساب بے باق

انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ میں مشیل سٹارک نے  92 رنز پر روہت شرما کی وکٹ اڑا کر ان کا سینچری کا خواب تہس نہس کر دیا اور روہت کے  تیسرے اوور میں  چار چھکے اور ایک چوکا مارنے کا حساب بھی  بے باق کر دیا۔

روپت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریا کمار یادیو  نے بھارت کا رن ریٹ برقرار رکھنے کے لئے تیز رفتار بیٹنگ کی اور 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے   16 گیندوں سے 31 رنز بنا لئے۔ انہیں بھی مشیل سٹارک نے آؤٹ کیا۔ 15 ویں اوور میں سٹارک کی بال پر میتھیو ویڈ نے یادیو کا کیچ پکڑا۔ 

اس سے پہلے رشبھ پنت  8 ویں اوور میں سٹونیز کی بال پر   جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔ پنت نے آج 1 چھکے اور 1 چوکے  کی مدد سے 14 گیندوں سے 15 رنز بنائے۔ انہوں نے روہت شرما کو  سکور بڑھانے میں بھرپور سپورٹ فراہم کی۔ 

انڈیا کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گر گئی تھی۔  ویرات کوہلی جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ٹم  کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔ کوہلی اس اہم ترین میچ مین پانچ گیندیں کھیل کر کوئی رن نہ بنا سکے۔ 

سینٹ لوئسیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہے اس اہم ترین میچ کے پہلے دو  اوورز میں انڈیا کے صرف  6 رنز بنے تو آسٹریلیا کی ٹیم کے دباؤ کو توڑنے میں   کیپٹن روہت شرما نے  اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس کے ساتھ جاگرانہ اننگز کھیلی۔  انہوں نےپہلے اوور میں ایک چوکا لگایا۔  تیسرے اوور میں روہت نے  مشیل سٹارک کو  4 چھکے  اور ایک چوکا مار کر انڈیا کا رن ریٹ دو گنا کر دیا۔  تین اوورز کے اختتام پر انڈیا کا مجموعہ35 رنز ہے اور رن ریٹ 11.05 ہو چکا ہے۔ روہت شرما کا سکور 11 گیندوں سے  34رنز ہو چکا ہے جس میں  سے  28 رنز مشیل سٹارک کے اوور میں بنے۔ 

آسٹریلیا کو سٹارک کا یہ دوسرا اوور  29  رنز مین پڑا اور یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور سٹارک کا سب سے کاسٹلی اوور تھا۔ 

 بھارت نے 16 اوورز میں  165 رنز بنا لئے ہیں اور ان کے  4 بیٹر آؤٹ ہوئے ہیں۔ 

 رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی باؤلنگ

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز
بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا۔ سٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے بیٹرز میں آج اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ماسٹرلی اننگز کھیلی انہوں نے  41 گیندوں سے  76 رنز بنائے، 9 چوکے اور  4 چھکے لگائے۔ مشکل وقتوں مین سنبھل کر کھیلا لیکن سترھویں اوور میں  زیادہ مشکل وقت میں  جب ٹیم کی جیت کا دارومدار ان پر تھا وہ رن ریٹ برقرار رکھنے کے دباؤ کا شکار ہو کر  سپنر جسپریت بومرہ کی گھومتی ہوئی گیند پر شاٹ مار کر  روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کیپٹن مچل مارش نے صابرانہ اننگز کھیلی اور  کمزور گیندوں سے باؤنڈریز کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے درکار رن ریٹ سے اوپر لے گئے۔  لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

 گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کو جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ  15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

یوں آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی۔ اس جیت کے ساتھ ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

مزیدخبریں