ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ عملے کے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد

پرائیویٹ عملے کے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ نے پرائیویٹ عملے کے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی، ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو امتحانات کیلئے عملہ فراہم کرنے کا پابند کردیا گیا۔

تعلیمی بورڈز کے تحت آئندہ ہونے والے میٹرک اور انٹر امتحانات میں پرائیویٹ عملہ تعینات کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔تعلیمی بورڈز نے پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کردیا ہے۔

دونوں افسران اپنے اضلاع میں سکول وکالج سے سرکاری اساتذہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔سکول پرنسپل،ہیڈ ماسٹر، سپرنٹنڈنٹ اور ریذیڈنٹ انسپکٹر صرف سرکاری ٹیچرز فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔