ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبادی بڑھانے کے حامی ایلون مسک کے ہاں 12 وین بچے کی آمد

Elon Musk, City42, The Twelfth kid,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی اور سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک  12  ویں بچے کے باپ بن گئے۔  مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کر دی ہے۔

چند روز سے یہ  غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا میں گردش کر رہہ تھی کہ  ایلون مسک اور ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس کے ہاں چند ماہ پہلے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اب ایلون مسک نے اس خبر  کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے 12 ویں بچے کو  چھپا  رکھا ہے؟  ایلون مسک نے جواب میں کہا کہ باپ بننے کی  خبر کو چھپانے کی رپورٹس غلط ہیں، ہمارے سب دوست اور گھر والے اس  خبر سے واقف ہیں۔ اس پیدائش  کے بارے میں پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، مگر اسے خفیہ رکھنا تو نہیں کہا جا سکتا'۔

ایلون مسک اور شیون زیلیس نے بچے کے نام  اور جینڈر کے بارے میں بات نہیں کی۔

 اس سے قبل ایلون مسک اور شیون زیلیس کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔  تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 12 بچے ہوگئے ہیں۔

پہلی بیگم سے چھ ، گلوکارہ گرائمز سے تین بچے

ایلون مسک اور ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔

آبادی کی متعلق مسک کے خیالات 

 ابھرتے ہوئے کاروباروں کے مالک  دنیا کے دولت مند ترین  افراد میں شامل ایلون مسک کے  آبادی اور بچے پیدا کرنے کے متعلق خیالات اکظر زیر بحث رہتے ہیں۔ انہیں دنیا کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے خیالات کا مخالف بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ وہ آبادی پر کنٹرول کرنے کے مخالف ہیں۔ اس تناظر مین مسک کے ہاں  12 ویں بچے کی پیدائش کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ 

اس بچے کے بارے میں اولین رپورٹ 20 جون کو  بلومبرگ میں شائع ہوئی تھی جس میں عالمی آبادی میں کمی کے حوالے سے ایلون مسک کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔

ایلون مسک نے انٹرویو کے دوران بھی اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'متعدد ممالک میں آبادی کی شرح گھٹ رہی ہے اور جلد ایسا پوری دنیا میں ہوگا'۔