اویس کیانی :یو اے ای کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نےسفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے سفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سفارتی میدان میں خواتین کے اہم کردار پر تعریف اور فخر کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات ان اقدار اور اصولوں پر یقین رکھتا ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی میدان سمیت تمام شعبوں میں ان کے کردار کو مستحکم کرتے ہیں۔