پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام: وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظور ی دے دی

24 Jun, 2024 | 06:27 PM

Ansa Awais

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے انقلابی ایجوکیشن پروگرام کے لئے "   پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام " کی منظور ی دےدی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر ایجوکیشن نےایجوکیشن ری ا سٹرکچرنگ پروگرام پر  بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم لاگت میں کلاس روم، آئی ٹی لیب، ایس ایم سی کے ذریعے بنانا ممکن ہوگا اجلاس میں اسکول مینجمنٹ کونسلزکو فعال اورموثر بنانے پراتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کے 1 ہزارگراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف جبکہ سرکاری سکولوں میں ہفتہ واراورماہانہ ”مقابلے“شروع کرنےکاحکم دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سےآغاز ہوگا، مریم نواز نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا۔

سی ایم پنجاب نے پنجاب میں سہولیات اورضروریات کا تعین کرنےکےلئےاسکولوں کی جامع میپنگ کی ہدایت کی ، ورچوئل ریلیٹی روم، ٹیک روم، آرٹ روم او ردیگرجدید سہولتیں مہیا کرنےکا بھی جائزہ لیا گیا۔

گرین اسکول پروگرام کے اجراء کے فیصلہ کی وزیراعلی مریم نوازنے منظوری دے دی، فیصلے کے تحت ہرطالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائےگا جس کی ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی۔

 سرکاری اسکولوں میں اسپوکن انگلش اورکریکٹربلڈنگ کلاسزشروع کرنےکی تجاویزکاجائزہ لیا گیا ۔وزیراعلی مریم نوازکی پنجاب میں 603 نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی کی ہدایت دی اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈیوٹیاں تفویض کرنےکا حکم بھی دیا گیا۔

اجلاس میں اساتذہ کےلئےای ٹرانسفر آسان اورقابل عمل بنانے اور میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانےکا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ اسکول مینجمنٹ کونسلزکو فعال اورموثر بنانے پراتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کے زیر صادات اجلاس میں سرکاری ا سکولوں میں ٹیچرمیٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کےاجراء پراتفاق کیا گیا جبکہ اسکول سسٹم کی ری ویمپنگ کےلئے جامع اسکول ایجوکیشن پالیسی تیارکرنےکی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ سزا اورجزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، ایجوکیشن کے لئےفنڈز کی کمی نہیں آنےدی جائے گی، جبکہ ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹرآف ایکسی لینس قائم کیاجائےگا۔

 
 

مزیدخبریں