بسام سلطان : یکم محرم سے 60 دن کے لئے 34 علما پر پانچ ایم پی او کے تحت مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے 34 علما کے مختلف ضلعموں میں داخلہ اور تقریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مختلف کیٹیگریز میں شامل کئے گئے علما پر مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جن میں ضلع بندی اور زبان بندی کی پابندیاں شامل ہیں۔ پابندی کی زد میں آنے والے علما مین سے 12 بریلوی مسلک، 2 اہل حدیث ، 8 دیو بند اور 14 اہل تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان علما اور ذاکرین پر پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں عاید کی گجا رہی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا پولیس رپورٹ پر پابندی کے احکامات صوبے کے ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے۔