ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے کارکنان کیخلاف گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے کارکنان کیخلاف گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : نو مئی کے ٹرائل کیسزکی سماعت،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا ۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نےنو مئی کےمزید پانچ ٹرائل کیسزکی کوٹ لکھپت میں سماعت کی۔زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ۔جبکہ خدیجہ شاہ سمیت ضمانت پررہادیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش اوردیگرکیس میں پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے27 جون کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer