ایل ڈی اے کاغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی ، کئی پلاٹ سیل کردیے گئے

24 Jun, 2024 | 05:03 PM

سٹی42: ایل ڈی اے کاغیرقانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن،سات املاک سربمہر اور غیرقانونی تعمیر پر ایک املاک کو مسمار کر دیا۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسدلزمان کی ہدایت پر علامہ اقبال ٹاؤن اور کنٹرولڈ ایریا ملتان روڈ پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر 24 نظام بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر کو مسمار کر دیا، پلاٹ نمبر 41 آصف بلاک، پلاٹ نمبر 14 چناب بلاک، پلاٹ نمبر 1051 راوی بلاک کو سیل کر دیا ۔

اسی طرح ایل ڈی اے  نے پلا ٹ نمبر 23 جہانزیب بلاک، پلا ٹ نمبر 349 ستلج بلاک ، پلاٹ نمبر568عمر بلاک کو بھی سربمہر کر دیا جبکہ ملتان روڈ،کنٹرولڈ ایریا میں زیر تعمیر املاک کو سیل کر دیا گیا۔

سیل کی گئی املاک میں گراسری شاپس،سینٹری و الیکٹرک سٹور ،ملک شاپ،پراپرٹی آفس ،سٹیل ورکس شاپ ، پرائیویٹ دفاتر و دیگر املاک شامل ہیں۔

سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے غیر قانونی تعمیرات ،کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں