ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبشار ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین میں ڈرائیونگ سرٹیفکیٹس تقسیم

آبشار ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین میں ڈرائیونگ سرٹیفکیٹس تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ایس پی شہزاد خان نے آبشار ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین طالبات میں ڈرائیونگ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

آبشار ڈرائیونگ سکول کے پہلے ڈرائیونگ بیج میں 60 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔مجموعی طور ر پر 500 سے زائد خواتین کو کار،موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جاچکی ہے۔

اس موقع پر ایس پی شہزاد خان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا گیا ہے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول میں وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

ایس پی شہزاد خان نے مزید کہا کہ وویم آن ویلز پروجیکٹ کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ڈرائیونگ کیمپس لگائے جارہے ہیں اوروویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔