سٹی42: ماڈل ٹاؤن میں سربراہ مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں جاری ، میاں نواز شریف سے راناء ثنااللہ کی ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی جس میں راناءثنااللہ نے پیپلزپارٹی سے شراکت اقتدار پر مذاکرات بارے بریفنگ دی ۔
ماڈل سیکرٹریٹ میں سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی نشست تین گھنٹے تک جاری رہی۔ مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے شرکا کو دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔سابق وزیرِ اعظم نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
نواز شریف نے کہا کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے اس اہم اجلاس میں اویس لغاری، سعد رفیق، پرویز رشید اور عرفان صدیقی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔