ملک اشرف : پی ٹی آئی کےسوشل میڈیاایکٹوسٹ اظہرمشوانی کےبھائیوں کی بازیابی کاکیس , لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔27 جون تک مغوی بازیاب کرنے کا حکم دیدیا ۔
جسٹس سید شہباز رضوی نے اظہر مشوانی کے والد قاضی حبیب الرحمٰن کی درخواست پرسماعت کی ۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ رات کے وقت کا وقوعہ ہے، معاملات کی پڑتال کی جارہی ہے، ابھی کوئی سراغ نہیں ملا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سرویلینس کے ذریعے پتہ لگائیں ، درخواست گزار وکیل نے کہا جیوفینسنگ سے بھی گرفتار کرنے والے اشخاص کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے سی سی فوٹیج پولیس کو دستیاب کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت کی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔