لاہور:  غیر قانونی ایل پی جی دوکانیں اور منی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائیاں جاری

24 Jun, 2024 | 03:11 PM

بسام سلطان:قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل  جاری ،ضلعی انتظامیہ لاہورنے  غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں اور منی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 دکانیں سیل، 44 ایل پی جی سلنڈر،03 ویٹ مشینیں، 04 ریفلنگ، 07 منی پٹرول مشینیں  اکھاڑ کر ضبط کر لی گئیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 02 دکانیں سیل، 10 کمرشل سلنڈرز، 02 پٹرول مشینیں اکھاڑ دیں۔

اے سی سٹی رائے بابر نے 05 دکانیں سیل، 25 کمرشل سلنڈرز، 03 ویٹ مشینیں،3 ریفلنگ مشینیں اور 02 منی پٹرول مشینیں  ضبط کر لیں۔ اے سی شالیمار انعم فاطمہ نے 3 دکانیں سیل، 9 کمرشل سلنڈرز،  ایک  ریفلنگ اور ایک پٹرول مشین  ضبط کر لی۔

مزیدخبریں