ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کا آج دورہ سکھر ، سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے

آصف زرداری کا آج دورہ سکھر ، سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آصف علی زرداری کا آج دورہ سکھر ،   صدر مملکت دورے کے دوران سندھ میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گزشتہ ماہ میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سینیئر وفاقی اور صوبائی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلٰی حکام بھی شرکت کریں گے۔