سٹی42: شہر کی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز کی فیسوں کو بڑھا دیا گیا ، اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی2024/25 سے ہو گا۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 7 سال بعد نئی بلڈنگ پلان فیس شیڈول جاری کر دیا ہے۔سیکریٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن کی منظوری بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی نقشہ فیس4 روپے سکویئر فٹ سے بڑھا کر 15روپے فی مربع فٹ ہوگئی، کمرشل بلڈنگ پلان نقشہ فیس 40روپے فی مربع سکویئر فٹ ، انڈسٹری بلڈنگ پلان فیس 20 روپے فی مربع سکویئر فٹ ، ایگریکلچر بلڈنگ پلان نقشہ فیس اوپن شیڈ 50پیسہ فی سکویئر فٹ کر دی گئی۔
پولٹری فارم نقشہ کی 1روپیہ فی مربع فٹ فیس بڑھا دی گئی۔ زرعی نقشہ جات کی 2روپے فی مربع فٹ فیس بڑھا دی گئی۔ خلاف نقشہ تعمیر پر جرمانہ فیس 100روپے سے بڑھا کر 1سو 50روپے کر دی گئی ہے۔