لاہور بورڈ آفس میں قائم مارکنگ سنٹر سے سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل چوری

24 Jun, 2024 | 12:16 PM

(جنید ریاض)لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے مارکنگ سنٹر میں پرچوں کی سیکریسی قائم رکھنے میں ناکام،لاہور بورڈ آفس میں قائم مارکنگ سنٹر سے سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل چوری ہوگیا، بنڈل میں 50 سے زائد طلبا کے پیپرز مارکنگ کیلئے موجود تھے۔
لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے مارکنگ سنٹر میں پرچوں کی سیکریسی قائم رکھنے میں ناکام،لاہور بورڈ آفس میں قائم مارکنگ سنٹر سے پرچوں کا بنڈل چوری ہوگیا۔ذرائع کیمطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل مارکنگ سنٹر سے غائب ہوگیا۔

مذکورہ بنڈل میں 50 سے زائد طلبا کے پیپرز مارکنگ کیلئے موجود تھے۔ذرائع کیمطابق بنڈل چوری ہونے سے کنٹرولر امتحانات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افسران پریشان ہوگئے۔بنڈل غائب ہونے سے شعبہ امتحانات کو پچاس سے زائد امیدواروں کے نتائج تیار کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

 ایگزمینرز پر سختی کرنے پر متعلقہ اساتذہ نے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ ایگزمینرز کا کہنا ہے کہ انکوائری کیلئے بورڈ سے باہر کےافسران کو تعینات کیا جائے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کیجارہی ہے۔انکا کہنا ہے کہ انکوائری کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزیدخبریں