ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست پر کل جواب طلب

 دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست پر کل جواب طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے کل جواب طلب کرلیا.

جسٹس شاہد کریم نے شہری ملک نجی اللہ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے 21 جون کو صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کے لئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اور الیکشن کے دنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ،موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 9, 14, 15,16, 17، 37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے ۔

Ansa Awais

Content Writer