سٹی 42: نرسز کی ہسپتالوں کےآؤٹ ڈورمیں ہڑتال10ویں روزبھی جاری ہے۔ مریضوں کے بروقت علاج کے لیے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی۔
ٹیچنگ و سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں تالے لگ گئے ، علاج معالجہ بدستور بند ہے جس کے باعث وارڈز میں ہزاروں مریض علاج سے محروم ہیں۔
محکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کروانے میں ناکام رہا،محکمہ صحت کی پولیس و انتظامیہ کی مددسےہڑتال ختم کرانےکی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔محکمہ صحت نےوائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کوہڑتال ختم کرانیکا ٹاسک سونپا تھا۔سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز بھی او پی ڈیز میں غائب ہیں۔
ساہیوال میں ڈاکٹرز اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری پر ہڑتال شروع کی گئی،ینگ ڈاکٹر کہتے ہیں جب تک مطالبات پورے نہ ہوئے ہڑتال جاری رکھیں گے۔
او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کومشکلات کاسامنا ہے،جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کا نظام بھی بندہے۔مریض کئی دنوں سے روز ہسپتال کے چکر لگا لگا کر رل رہے ہیں،مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہر بار مریض کو ساتھ لاتے ہیں ، بغیر چیک اپ واپس جاتے ہیں۔
دوسر ی جانب صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں نے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی، جنرل ہسپتال میں سینئرڈاکٹرزکی چھٹیوں پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر الفرید ظفر کے مطابق پروفیسر ز کی موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فرہاد حسین کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال آنے والے ہر مریض کا علاج ہوگا ،انتظامی ڈاکٹرز کو بھی مریضوں کے طبی معائنے پر مامور کر دیا۔