(فاطمہ عارف)شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ،شہر کاموجوددرجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کےکوئی امکانات نہیں۔29جون سےبارشوں کاسپیل شہرمیں داخل ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 جبکہ کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرم دن کے بعد شام یا رات میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔