(جنید ریاض)لاہور بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کرے گا۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا،صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نتائج کا اعلان 9 جولائی کو ہی کریں گے۔
رواں سال لاہور بورڈ کے امتحان میں اڑھائی لاکھ بچوں نے شرکت کی تھی،کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کے مطابق رواں سال 22 روز قبل میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے،گزشتہ سال نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کیا گیا تھا۔